اسرائیل کے جنوبی دمشق میں فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے

Wait 5 sec.

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ رات دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک قصبے اور جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی دمشق میں فوجی اہداف پر فضائی حملے کئے ہیں، جس میں ہیڈکوارٹر اور دیگر مقامات شامل ہیں جن کے پاس ان کے بقول ہتھیاروں کی کھیپ رکھی ہوئی تھی۔اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے شام پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی اور امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر ایران نے جوہری تنصیبات کے حوالے سے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملے کے خدشے کی وجہ سے ایران نے نیوکلیئر سائٹس کے لیے ’ہائی الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر ہائی الرٹ ممکنہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر جاری کیا ہے، تہران نے اس سلسلے میں اہم جوہری اور میزائل سائٹس کے دفاع کے لیے اضافی فضائی دفاعی نظام تعینات کیا ہے۔افغانستان میں شدید بارشیں، 29 افراد جاں بحقیاد رہے کہ امریکی انٹیلیجنس بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ دونوں کو اسرائیل کے اس سال اہم ایرانی جوہری مقامات پر حملہ کرنے کے مبینہ منصوبوں کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔