صدر ٹرمپ کی جانب انڈیا کو ایف 35 جنگی طیاروں کی فروخت سے متعلق پیشکش کو ابتدا میں ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا گیا تھا لیکن اب انڈین اپوزیشن اور دفاعی ماہرین اِن طیاروں کی خریداری سے متعلق سوالات کر رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ کیا انڈین فضائیہ کو واقعی ان مہنگے ترین طیاروں کی ضرورت ہے بھی یا نہیں؟