لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک سڑک پر کراچی جیسا واقعہ دیکھنے کو مل گیا، جس میں دو موٹر سائیکل سوار لٹیروں نے ایک شہری کو دن دہاڑے لوٹ لیا۔لندن کے شمال مشرقی پارک میں لاقانونیت کا راج دیکھنے کو مل رہا ہے، دو بائیک سوار چوروں نے دن دہاڑے پارک میں سائیکل سوار کو لوٹ لیا، معروف برطانوی روزنامہ ڈیلی میل نے اس واقعے کی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیرے کس طرح پہلے سائیکل سوار کو آوازیں دیتے اور اس کی سائیکل مانگتے رہے، جب سائیکل سوار نے انکار کیا تو ایک لٹیرے نے ہتھوڑا نکال کر لہرایا۔ٹریک ڈومین بائیکاس واقعے میں لٹیروں نے مشرقی لندن کے رہائشی 33 سالہ پیٹرک کونیلی سے 4 ہزار 200 پاؤنڈز کی سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے، واقعے کے بعد سائیکل کلبوں نے پولیس سے صبح کے اوقات میں گشت بڑھانے کی درخواست کی ہے۔میئر لندن صادق خان نے رمضان لائٹس کا افتتاح کردیاڈیلی میل کے مطابق سائیکل کلب کے ممبران شمال مغربی لندن کے مشہور پارک میں ہر روز سویرے جمع ہوتے ہیں، یہاں انھیں متعدد بار مسلح ’بائیک جیکرز‘ کے ہاتھوں پُر تشدد ڈکیتیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کا خیال ہے کہ لٹیروں نے جس طرح سائیکل سوار کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس کی ’’ٹریک ڈومین بائیک‘‘ کے برانڈ کا معائنہ کیا تھا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2025/02/cycle.mp4