پونا ایئر پورٹ پر طلباء کے سامان سے لاکھوں ڈالرز برآمد

Wait 5 sec.

بھارت کے پونا ایئر پورٹ پر 3 طلباء کے سامان سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز تقریباً 3.5 کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ 3 طلبا کی دبئی سے واپسی کے دوران پونا ایئر پورٹ پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی، اس دوران کتابوں میں چھپائے گئے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلئے گئے۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ بیگز پونا کی ٹریول ایجنٹ خوشبو اگروال کے تھے، جنہوں نے طلباء سے کہا تھا کہ بیگز میں میرے دفتر کی دستاویزات ہیں جو دبئی میں دفتر کے لیے ضروری ہیں، مگر طلبا کو بیگز کے حوالے سے علم نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تحقیقات میں ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ایک فاریکس فرم سے 45 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کرنسی کی سپلائی میں ملوث محمد عامر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیر ملکی شہری معمولی غلطی کے باعث بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی تارکین وطن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں مطلع کیا کہ اس کے بیگ سے 3,000 دینار چوری ہو گئے ہیں۔متاثرہ شخص کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ اس نے اپنا بیگ ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ہال کے نماز کے کمرے کے باہر ایک شیلف پر چند لمحوں کے لئے رکھا تھا۔ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے شکایت کنندہ کی تفصیلات درج کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی کویقین دہانی کرائی کہ کوئی معلومات ملتی ہیں اور ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے مناسب طور پر مطلع کیا جائے گا۔باحجاب طالبات کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا گیاسکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ یہ واقعہ تمام مسافروں کے لیے ایک احتیاطی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر اپنے سامان کی حفاظت کے لیے احتیاط کریں اور بیگ کو اس طرح لاوارث نہ چھوڑیں۔