کانگریس نے امریکہ سے نکالے گئے ہندوستانیوں کو پناما بھیجنے پر پی ایم مودی کو بنایا ہدف تنقید، خاموشی پر اٹھایا سوال

Wait 5 sec.

کانگریس نے امریکہ سے ہندوستانی مہاجرین کو نکال کر پناما بھیجے جانے کے متعلق جمعہ کو پی ایم مودی کو سخت الفاظ میں ہدف تنقید بنایا۔ کانگریس غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ایسے بے روا سلوک اور غیر اخلاقی رویہ پر پی ایم مودی کی خاموشی کو لے کر سوال اٹھایا ہے اور پوچھا ہے کہ آخر وہ ایسا کیوں ہونے دے رہے ہیں؟کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہندوستانی مہاجرین کے ساتھ یہ سلوک ملک کی بے عزتی ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ ہندوستان واپس لانے کی جگہ ہندوستانی تارکین وطن کو آخر پناما کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ اور وزیر اعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا معاہدہ کیا؟ انھوں نے یہ بھی پوچھا کہ وزیر اعظم مودی ہمارے شہریوں کے ساتھ اس طرح غیر انسانی سلوک کس طرح ہونے دے رہے ہیں؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ امریکہ سے ہندوستانی شہریوں کو اس طرح نکالا جانا ملک کی بہت بڑی بے عزتی کا سبب بن رہا ہے۔کے سی وینوگوپال کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہندوستانیوں کو بے حد غیر انسانی طریقے سے ملک واپس بھیجا۔ ہمارے لوگوں کو ہتھکڑی اور بیڑی میں باندھا گیا، سکھ بھائیوں کی پگڑی تک اتروا دی گئی۔ اب اسی سے جڑی یہ خبر آ رہی ہے کہ امریکہ نے ہندوستانیوں کو جہاز میں بھر کر پناما بھیج دیا۔ پناما میں ہندوستانیوں کو قید کر رکھا گیا ہے۔ ان کے ساتھ جرائم پیشوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ فون چھین لیے، وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا، لیکن نریندر مودی اور ان کی حکومت کو اپنے ملک کے باشندوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ پی ایم مودی نے ہندوستانی باشندوں کی بے عزتی پر کچھ کہہ رہے ہیں اور نہ ہی انھیں محفوظ واپس لانے کے لیے کچھ کرنے کو تیار ہیں۔How is PM Modi allowing our citizens to be treated in this inhumane fashion? This deportation fiasco is becoming a huge insult to our country. Barely a week after PM Modi met President Trump and waxed eloquent about their friendship, our citizens are randomly sent to Latin… https://t.co/N2byP4bTC2— K C Venugopal (@kcvenugopalmp) February 21, 2025واضح رہے کہ امریکہ سے نکالے گئے ہندوستانیوں کے ایک گروپ کے محفوظ پناما پہنچنے کی جانکاری پناما حکومت نے ہندوستان کو دی ہے۔ پناما میں موجود ہندوستانی مشن وہاں کی حکومت کے ساتھ مل کر مہاجرین کی بھلائی یقینی کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ لیکن کئی ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جن میں ہندوستانیوں کو وہاں قید میں رکھنے اور ہتک آمیز سلوک کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔پناما، کوسٹاریکا اور نکاراگوا میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر امریکہ سے نکالے گئے ہندوستانیوں کے وہاں پہنچنے کی جانکاری دی۔ حالانکہ اس میں پناما پہنچے ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔ یہ گروپ ان 299 مہاجرین کا حصہ ہے، جنھیں امریکی حکومت کے ذریعہ پناما بھیجا گیا ہے۔