یوکرین کی مدد کیلئے الیکٹرانک وارفیئر اتحاد میں مزید 5 ممالک شامل ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم، سویڈن، اٹلی، ترکیہ اور اسٹونیا نے اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی۔ سویڈن نے جرمنی کے ساتھ اتحاد کی مشترکہ قیادت سنبھالی ہے۔الیکٹرانک وارفیئر اتحاد اپریل میں یوکرین اور جرمنی نے مشترکہ قائم کیا تھا۔ جرمنی نے یوکرین کیلئے الیکٹرانک وارفیئر آلات خریدنے کا نظام تشکیل دیا۔اتحاد کا مقصد یوکرین کو فوری طور پر جدید الیکٹرانک آلات کی فراہمی ہے۔جرمنی نے روس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر اپنی افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔جرمن فوج کو الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیت اپنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے سویڈن ماڈل اپنانےکی تیاری کی جارہی ہے۔جرمنی نے یوکرین کو ایک ہزار کلومیٹر رینج کے ٹارس میزائل دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔روس نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین نے جرمن لانگ رینج میزائل ٹارس کااستعمال کیا تو جوابی کارروائی کریں گے، جرمن میزائل یوکرین کےذریعے استعمال ہوئے تو جرمنی بھی نشانہ بنےگا۔