وقف جائیدادوں کا اب 6 ماہ کے اندر کرانا ہوگا رجسٹریشن، وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو نے ’امید‘ پورٹل کیا لانچ

Wait 5 sec.

وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے مقصد سے ’امید‘ نامی پورٹل لانچ ہو گیا ہے۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے 6 جون کو ’UMEED‘ پورٹل لانچ کیا۔ یہ ایک مرکزی پورٹل ہے، جس پر ملک بھر میں موجود وقف جائیدادوں کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔ اس کے تحت اب سبھی وقف جائیدادوں کو 6 ماہ کے اندر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ پورٹل کا نام ’امید‘ مخفف ہے، اس کا پورا نام ہے ’یونیفائیڈ وقف مینجمنٹ، امپاورمنٹ، ایفی شینسی اینڈ ڈیولپمنٹ‘۔A momentous occasion to launch the "UMEED" Central Portal (Unified Waqf Management, Empowerment, Efficiency & Development Act, 1995) in New Delhi today. MoS @GeorgekurianBjp, officials of @MOMAIndia, States, UTs & Waqf Boards attended online. It's a big step towards better… pic.twitter.com/JWatXXNiRG— Kiren Rijiju (@KirenRijiju) June 6, 2025’امید‘ پورٹل لانچ ہونے کے بعد بتایا گیا کہ وقف جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لیے 3 سطح ہوں گے ’میکر، چیکر، ایپرووَر‘۔ میکر وقف جائیداد کا متولی ہوگا جسے ریاستوں یا مرکز کے زیر انتظام خطوں کا وقف بورڈ طے کرے گا۔ چیکر ضلع سطح کے افسران ہوں گے جسے وقف بورڈ منظوری دے گا۔ وقف جائیداد کا ویریفکیشن یعنی تصدیق چیف ایگزیکٹیو افسر یا بورڈ کی طرف سے مجاز افسران کریں گے، جو ایپرووَر کہلائیں گے۔پورٹل لانچ کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ ’امید‘ پورٹل لانچ ہونے پر ملک بھر میں وقف جائیدادوں سے جڑے افراد اور عام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ آج ’امید‘ پورٹل کی یہ لانچنگ بہت بڑا قدم ہے۔ وزیر اعظم نے پہلے بھی کہا ہے کہ آزادی کے بعد ملک میں ریفارم کا کام وقف میں ہوا ہے۔ یہ کروڑوں لوگوں کی زندگی کو فائدہ پہنچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔ رجیجو نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سے پاس کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرس سے تبادلہ خیال ہوا، جے پی سی میں بھیجا گیا اور ایوان میں ریکارڈ بحث ہوئی۔ بعد ازاں بل پاس کر کے قانون بنا۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ اس میں تاخیر نہیں کریں گے، اور اسے جلد نافذ کریں گے۔ نفاذ کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ وقف جائیدادوں پر کوئی قبضہ نہ ہو اور شفاف طریقے سے کام ہو سکے، اس کے لیے قدم بڑھا دیا گیا ہے۔کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں غریب، یتیم اور بیوہ خواتین کو بہت فائدہ پہنچنے والا ہے۔ وقف جائیدادوں کا مینجمنٹ کام آنے والا ہے۔ 9 لاکھ وقف جائیدادیں ملک بھر میں ہیں۔ اس قانون میں بہت ساری چیز ہے، مثلاً 6 ماہ میں رجسٹریشن کرنا ہے۔ کسی کو پریشانی نہ ہو، اس کے لیے سہولت بھی دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے سبھی سے اپیل کی کہ طے کردہ گائیڈلائنس کے مطابق کام کریں۔ وقت پر رجسٹریشن نہیں کرانے سے ٹریبونل جانا پڑے گا۔