خلیجی ملک میں عید الاضحیٰ کے روز موسم کیسا رہے گا؟

Wait 5 sec.

دوحہ: قطر کے محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے روز موسم کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔قطر کے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ 6 جون 2025 کو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جس میں دن کے وقت 22 ناٹ تک شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلیں گی۔جمعرات، 5 جون، 2025 کو تیز ہوائیں اپنے عروج پر ہوں گی، بعض اوقات ہلکی دھول کے ساتھ، پھر جمعہ، 6 جون، اور ہفتہ، 7 جون کو آہستہ آہستہ کم ہو جائیں گی گی۔توقع ہے کہ سمندری لہروں کی اونچائی اور رفتار میں بتدریج کمی واقع ہو گی کیونکہ شمال مغربی ہواؤں کی رفتار کم ہو جائے گی، جمعرات کو 4-7 فٹ، جمعہ کو 2-4 فٹ، اور ہفتہ کو 1-4 فٹ تک گر جائے گی۔جمعرات اور ہفتے کو درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے اور رات کے وقت بالترتیب 31ڈگری سینٹی گیڈ  اور 28 ڈگری سینٹی گریڈ  تک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے حرارت میں الرجی اور حساسیت والے لوگوں کے لیے احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔