دہلی : دہلی پولیس نے کشمیری نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا ، زبیراحمد بٹ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کاواحد کفیل تھا۔تفصیلات کے مطابق کشمیری مسلمانوں پر ریاستی تشدد جاری ہے اور مسلمان مقبوضہ وادی ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں خوف میں زندگی گزارے پر مجبور ہیں۔بھارتی پولیس کی پرتشددکارروائیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی ، دہلی کے لجپت نگر میں 30 سالہ کے کشمیری نوجوان زبیر احمد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔التجا مفتی نے بتایا کہ دہلی میں زبیراحمد کو دہلی پولیس نے گرفتار کر کے وحشیانہ تشدد کیا، وہ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کاواحد کفیل تھا۔التجا مفتی نے سوال کیا بے گناہ کشمیریوں کی جانوں کو بغیر ثبوت ختم کرنے کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے زبیر کے واقعے کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔