امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دیں جن میں 7 ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔امریکی صدرٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں 9 جون سے نافذالعمل ہوں گی۔ خبرایجنسی کے مطابق افریقی و ایشیائی ممالک کی اکثریت مکمل سفری پابندی کی زد میں ہیں۔مکمل پابندی والے ممالک میں افغانستان، میانمار، ایران، یمن، لیبیا، چاڈ، کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔جزوی پابندی والے ممالک میں وینزویلا، برونڈی، لاؤس، سرالیون، ٹوگو، کیوبا اور ترکمانستان شامل ہیں۔سفری پابندی کا اطلاق صرف ان افراد پر ہو گا جن کے پاس ویزہ موجود نہیں البتہ گرین کارڈ ہولڈرز، سفارتکار اور کھیلوں کے وفود پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بچوں کو گود لینے والے، مذہبی اقلیتیں اور افغان ایس آئی وی ہولڈرز بھی مستثنیٰ ہوں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ سفری پابندیوں کا مقصد خطرناک غیرملکی عناصر سے تحفظ ہے میری پہلی مدت میں سفری پابندیاں سب سے مؤثر پالیسی ثابت ہوئی تھی، مستقبل میں مزیدممالک بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔