حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، حجاج کرام آج عرفات کے میدان جائیں گے جہاں مسجد نمری میں خطبہ حج سنیں گے۔منیٰ سے عازمین حج کی عرفات روانگی کا سلسلہ جاری ہے عازمین کی منیٰ سے عرفات روانگی کا سلسلہ فجر کے بعد شروع ہوا، 25 ہزار 851 پاکستانی عازمین حج بس اور 62 ہزار ٹرین کے ذریعہ منیٰ سے عرفات پہنچے ہیں۔عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے، سورج ڈھلنے کے ساتھ حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندیمزدلفہ میں حجاج کرام مغرب و عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات وہیں گزاریں گے، کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد حاجی نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منی میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے۔ 10 ذوالحجہ کو فجر کے بعد حجاج رمی کیلئے جمرات جائیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں گے، رمی کے بعد حجاج قربانی کریں گے، حلق کرائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔ 11 ذوالحج کو حجاج کرام تینوں شیطانوں چھوٹے ،درمیانے اور بڑے شیطان کو 7،7 کنکریاں ماریں گے، رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے، 12 ذوالحج کو زوال آفتاب کے بعد پھر تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔