متحدہ عرب امارات، عیدالاضحی پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم

Wait 5 sec.

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں عیدالاضحی کے موقع پر سینکڑوں قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اصلاحی اداروں سے 963 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ساتھ ہی قیدیوں پر عائد تمام مالی جرمانے بھی ادا کرنے کا اعلان کیا۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر دی جانے والی یہ معافی اُن اقدامات کا تسلسل ہے جو اماراتی مختلف مذہبی اور قومی مواقعوں پر جاری کرتے ہیں، اس کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا آغاز کرنے اور معاشرے میں عفو و درگزر اور ہمدردی کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔اس کے علاوہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 985 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔دبئی کے اٹارنی جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ دبئی کے حکمراں قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی فراہم کرنا چاہتے ہیں اور انہیں معاشرے میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے اور نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔دبئی پولیس کے تعاون سے دبئی پبلک پراسیکیوشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے درکار قانونی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر القاسمی نے 411 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے درکار قانونی کارروائیاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عجمان کے حکمران شیخ حمید بن راشد النعیمی نے 225 ایسے قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا جنہوں نے دورانِ سزا اچھے رویے کا مظاہرہ کیا۔متحدہ عرب امارات، بیرون ملک سے بھرتیوں کیلیے نئی ورک پرمٹ سروس شروععجمان پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل شیخ سلطان بن عبداللہ النعیمی کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ضروری قانونی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی جائیں گی۔