دہلی: وزیر اعظم نے 200 الیکٹرک بسوں کو دکھائی ہری جھنڈی، یوم ماحولیات کے موقع پر ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا آغاز

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم ماحولیات (5 جون) کے موقع پر پودا لگا کر ’ایک پیـڑ ماں کے نام 2025‘ مہم کی شروعات کی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے دہلی حکومت کی پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت 200 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر بھوپندر یادو اور دہلی کے کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔نئی دیوی الیکٹرک بسیں دہلی کے چار اہم ڈپو کُشک نالہ، غازی پور، دوارکا اور ایسٹ ونود نگر سے آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ بسیں ایسٹ دہلی، ویسٹ دہلی، ساؤتھ دہلی، ساؤتھ ویسٹ دہلی اور سینٹرل دہلی کے کئی اہم روٹ پر چلیں گی۔#WATCH दिल्ली: विश्व पर्यावरण दिवस पर प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी ने दिल्ली सरकार की सतत परिवहन पहल के तहत 200 इलेक्ट्रिक बसों को हरी झंडी दिखाई। उन्होंने 'एक पेड़ मां के नाम' पहल के तहत एक पौधा भी लगाया। इस मौके पर दिल्ली के एलजी वीके सक्सेना, सीएम रेखा गुप्ता, केंद्रीय मंत्री… pic.twitter.com/LCWSkoTVez— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 5, 2025بتایا جاتا ہے کہ ان بسوں کے چلائے جانے سے دہلی کے کئی علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی پہنچ اچھی ہوگی۔ اس سے نجی گاڑیوں پر انحصار کم ہوگا اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ بسوں کے اندر جی پی ایس، سی سی ٹی وی کیمرہ، پینک بٹن جیسی جدید ترین سہولتیں دی گئی ہیں۔ اس سے مسافروں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ راجدھانی دہلی میں لاسٹ مائل کنکٹیویٹی کو فروغ دینے کے لیے دہلی حکومت کی طرف سے 400 دیوی بسوں کا آپریشن پہلے سے ہی کیا جا رہا ہے۔ ان بسوں کا آپریشن ڈی ٹی سی اور ڈِمٹس کے تحت کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جانکاری دی تھی کہ اس سال کے آخر تک دہلی میں 2080 دیوی بسیں چلائی جائیں گی۔ ان بسوں کا روٹ 12 کلومیٹر تک ہے۔ ان بسوں میں کل 23 سیٹیں ہوتی ہیں ان میں 6 پنک سیٹیں خواتین کے لیے محفوظ کی گئی ہیں۔