15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

Wait 5 sec.

سعودی عرب میں سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔اُنہوں نے عازمین پر زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی عرب میں موجود میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جو حج کے دوران حجاج کے لیے ایک اہم مقدس مقام ہے۔حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالینوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے مسجد کے اطراف میں 117 پھوار والے پنکھے لگائے گئے ہیں، جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آجاتی ہے۔70 واٹر چلر صحت مند ماحول کیلیے نصب ہیں ہر یونٹ فی گھنٹہ دو ہزار حجاج کی خدمت کر سکتا ہے جبکہ اس کی کل گنجائش ایک لاکھ 40 ہزار حجاج کی پیاس بجھانے کی ہے۔حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گارپورٹس کے مطابق مسجد کے وینٹی لیشن، ایئرکنڈیشنگ اور پیورفیکیشن سسٹم کے علاوہ آڈیو سسٹم اور سرویلینس کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔