’نریندر مودی نے ملک کو خطرے میں ڈال کر اڈانی کے سامنے ’سرنڈر‘ کیوں کیا!‘ کانگریس لیڈر ڈاکٹر اجے کمار کا بیان

Wait 5 sec.

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر اجے کمار نے وزیراعظم نریندر مودی اور صنعتکار گوتم اڈانی کے تعلقات پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہ صرف ملک کے وسائل کا غلط استعمال کیا، بلکہ قومی مفاد کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔نئی دہلی میں واقع اے آئی سی سی کے نئے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر اجے کمار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’نریندر مودی اور اڈانی کی جوڑی نے فلم ’شعلے‘ کے ’جے-ویرو‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘‘ انہوں نے اس وقت کا ایک واقعہ سنایا جب وہ بہار میں ایس پی تھے کہ ایک بوڑھے آدمی نے کہا کہ میرا بیٹا روز مارتا ہے اور جرام کراتا ہے۔ جبکہ بیٹے نے کہا کہ میرا باپ ہی مجھ سے یہ سب کرا رہا ہے۔انہوں نے کہا، ’’جس طرح ایک باپ اور بیٹے نے ایک دوسرے پر جرائم کا الزام لگا کر خود کو بچانے کی کوشش کی، کچھ ویسی ہی کہانی مودی اور اڈانی کی ہے۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی جہاں بھی جاتے ہیں، یا اڈانی جہاں چاہتے ہیں، وہاں انہیں ٹھیکے مل جاتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر مودی نے اڈانی کے سامنے اس طرح سرنڈر کیوں کیا؟ اور ملک کو خطرے میں ڈال کر اڈانی کے لیے سب کچھ قربان کیوں کر دیا؟اجے کمار نے دعویٰ کیا کہ سرکاری مشینری پوری طرح اڈانی کے کاروبار کو بڑھاوا دینے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’2018 میں حکومت نے ایئرپورٹ کے ٹینڈرز کے لیے ایک اشتہار نکالا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ایئرپورٹ چلانے کے لیے تجربے کی ضرورت نہیں۔‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ شرط صرف اڈانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے رکھی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ احمدآباد، منگلورو، لکھنؤ، جے پور، گوہاٹی اور ترواننت پورم کے ایئرپورٹ اڈانی کو سونپ دیے گئے، جبکہ ممبئی ایئرپورٹ حاصل کرنے کے لیے جی وی کے کمپنی پر دباؤ ڈالا گیا اور سی بی آئی کی چھاپے مار کارروائیوں کے بعد وہ ایئرپورٹ اڈانی کے حوالے کر دیا گیا۔LIVE: Congress party briefing by Shri @drajoykumar at New AICC HQ, New Delhi. https://t.co/J1EdmdP0i9— Congress (@INCIndia) June 5, 2025ڈاکٹر اجے کمار کے مطابق نریندر مودی نے سرکاری بینکوں کو اڈانی کے لیے اے ٹی ایم بنا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈانی پر 40 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بینک ایکسپوژر ہے۔ اس کے باوجود، بینک آف بڑودہ اور پنجاب نیشنل بینک سے نئے پی وی سی منصوبے کے لیے بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کینیا حکومت کے فیصلے کا بھی ذکر کیا، جس نے اڈانی کا ایک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور گرفتاری کی تیاری کی تھی لیکن اس کی کوئی خبر ہندوستانی میڈیا میں نہیں آئی۔ اجے کمار نے افسوس ظاہر کیا کہ ہندوستانی میڈیا اس معاملے پر خاموش ہے اور ملکی عزت کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔پریس کانفرنس میں اجے کمار نے میڈیا کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ یہ سب اس لیے ممکن ہو رہا ہے کیونکہ ’نرندر نے سرنڈر‘ کر دیا ہے۔