اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی تازہ ترین تجویز پر حماس کے ساتھ بات چیت کے لیے اتوار کو ایک وفد قطر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ انھوں نے یہ دعوت قبول کر لی ہے حالانکہ حماس قطر، امریکہ اور مصر کے ثالثوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے منصوبے میں ’ناقابل قبول‘ تبدیلیاں لانا چاہتی ہے۔