مزاح برائے تاوان

Wait 5 sec.

جون اور جولائی کی درمیانی شب پیدا ہونے والی محفل کو ملک عدم بھیجنے کا فیصلہ اپریل میں لیا گیا۔ ممکن ہے یہ فیصلہ کسی اور مہینے کی پیداوار ہو مگرہم تو شواہد سے ہی کہانی سنا پاویں گے۔ شواہد یہ کہتے ہیں کہ مجھ سمیت کئی محفلین نے اپریل گزرنے کا بے صبری سے انتظار کیا۔ یہ معصوم اسی امید میں جیتے رہے کہ مئی میں ایک بیان آئے گا کہ یہ اپریل فول ایک بھول تھا ، اک دوجے پر پھول برسائیں اور اسے بھول جائیں۔ مگر مئی کا مہینہ کسی اور طرح ہمارا منتظر تھا۔ یہ اپنے ساتھ متوقع جنگ لے آیا اور یہ جنگ غیر متوقع...Read more