دہلی: ’مدراسی کیمپ بلڈوزر کارروائی‘ پر عآپ ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کا بی جے پی پر سخت حملہ

Wait 5 sec.

دہلی میں جھگی بستی کو منہدم کرنے کے معاملہ پر عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل دہلی کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی جھگی بستی کو نہیں توڑا جائے گا اور آج ہی بارا پُلا مدراسی کیمپ کو بلڈوزر کارروائی کے ذریعہ اجاڑ دیا گیا۔ ہزاروں لوگوں کے سروں سے چھت چھین لی گئی۔https://x.com/Saurabh_MLAgk/status/1929109545340604625سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا جس میں انہوں نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کو بھی ٹیگ کیا ہے۔ مدراسی کیمپ کو توڑنے پر انہوں کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالین کو بی جے پی قومی راجدھانی میں تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کرتی ہے اسے بے نقاب کرنا چاہئے۔‘‘ دوسری جانب مدراسی کیمپ میں بلڈوزر کارروائی کو لیکر عام آدمی پارٹی کے کارکنان میں بھی کافی غم و غصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ کئی سالوں سے مدراسی کیمپ میں رہتے تھے ان کے مکان منہدم کر دیے گئے۔ کیجریوال کی حکومت میں جو نہیں ہوا وہ اب دہلی میں ریکھا گپتا کی حکومت میں ہو رہا ہے۔دہلی کے جنگ پورہ واقع مدراسی کیمپ میں یہ مہم دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے ذریعہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم پر چلائی جا رہی ہے۔ عدالت نے یکم جون سے تجاوزات ہٹائے جانے کا حکم دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مانسون کے دوران بارا پُلا نالے میں آبی جماؤ کی پریشانی کو لیکر یہ انہدامی کارروائی کی جا رہی ہے، تاکہ نالے کی صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں دہلی میں بی جے پی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر منعقد ایک پروگرام میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا تھا کہ جھگیوں کو توڑنا ہمارا مقصد نہیں ہے۔ انہیں مستقل مکان فراہم کرانا ہمارا مقصد ہے۔ جھگی والے وہیں رہیں گے، لیکن بہتر سہولیات کے ساتھ رہیں گے۔ ریکھا گپتا کے اس بیان کے بعد ہی مدراسی کیمپ میں بلڈوزر کارروائی ہوئی ہے، پورے جھگی کو ہٹا کر میدان کر دیا گیا ہے۔