یواےای میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

Wait 5 sec.

یو اے ای میں جون 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی ایندھن کی قیمت کمیٹی نے جون 2025 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹر ہوگی جو مئی میں 2.58 درہم فی لیٹر تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت کو بھی 2.47 درہم فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔اسی طرح ای پلس کیٹیگری کے پیٹرول کی قیمت کو 2.39 درہم فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جو اب 2.45 درہم فی لیٹر ہوگی جب کہ پچھلے مہینے 2.52 درہم فی لیٹر تھی۔ادھر پاکستان میں‌ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے سے بڑھ کر 253.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت 254.64 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔