کانگریس کی ویڈیو: ’آہنی خاتون اندرا گاندھی نے 1971 میں پاکستان کو دو لخت کر کے دنیا کا نقشہ بدل دیا‘

Wait 5 sec.

نئی دہلی: کانگریس نے 1971 کی ہند-پاک جنگ پر مبنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں اس تاریخی لمحے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جب ہندوستانی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کی قیادت میں پاکستان کو شکست دی گئی اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دنیا کا جغرافیہ بدل گیا۔ویڈیو کے مطابق 1970 کی دہائی میں پاکستان دو حصوں، مشرقی اور مغربی پاکستان، میں منقسم تھا۔ مشرقی پاکستان میں مغربی پاکستان کی فوج کے مظالم حد سے بڑھ گئے، جس کے نتیجے میں لاکھوں پناہ گزین ہندوستان کا رخ کرنے لگے۔ اس انسانی بحران کا مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہو گیا۔کانگریس کی ایکس پر کی گئی پوسٹاندرا گاندھی نے واضح کیا کہ ہندوستان کی سلامتی خطرے میں نہیں ڈالی جا سکتی۔ جب پاکستان نے 3 دسمبر 1971 کو ہندوستان کے کئی ہوائی اڈوں پر بمباری کر دی تو ہندوستان نے بھی مشرقی محاذ پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنگ کا باقاعدہ آغاز کیا۔راجستھان کے لُنگے والا سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی 120 جوانوں پر مشتمل ایک کمپنی نے رات بھر 2000 پاکستانی فوجیوں اور درجنوں ٹینکوں کا مقابلہ کیا اور اگلی صبح ہندوستانی فضائیہ نے دشمن کے 90 سے زائد ٹینک تباہ کر دیے۔مشرقی پاکستان میں ہندوستانی افواج نے مختلف محاذوں سے پیش قدمی کی۔ ان کا ہدف تھا، ڈھاکہ۔ جنرل نیازی نے شہر کی حفاظت کے لیے قلعہ بندیاں کیں لیکن ہندوستانی فوج نے ایک کے بعد ایک کامیابی حاصل کی، ہلی، بوگرا اور ٹنگیل جیسے اہم مقامات پر قبضہ کیا۔اسی دوران اندرا گاندھی نے بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے فوج کو مکمل آزادی دی۔ امریکہ، برطانیہ اور چین پاکستان کے ساتھ تھے، مگر روس کی دوستی ہندوستان کے کام آئی۔ روسی نیوی نے امریکی بیڑوں کا گھیراؤ کیا جبکہ ہندوستانی بحریہ نے کراچی بندرگاہ کو تباہ کر دیا۔14 دسمبر کو ہندوستانی فضائیہ نے ڈھاکہ میں گورنر ہاؤس پر بمباری کی، جس سے گورنر مشرقی پاکستان نے استعفیٰ دے دیا۔ 16 دسمبر کو ڈھاکہ میں پاکستانی فوج نے باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈال دیے۔ جنرل نیازی نے ہندوستانی جنرل جگجیت اروڑہ کے سامنے سرنڈر کیا اور اپنی ریوالور حوالے کی۔اس جنگ کے نتیجے میں 93 ہزار پاکستانی فوجی قیدی بنے اور 17 دسمبر 1971 کو بنگلہ دیش ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان نے فتح کے باوجود بنگلہ دیش پر اپنا پرچم نہیں لہرایا اور تمام جنگی قیدیوں کو بعد میں پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ویڈیو میں اندرا گاندھی کو ایک ’آہنی خاتون‘ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جنہوں نے قیادت، حوصلے اور ثابت قدمی سے ہندوستان کو ایک بڑی تاریخی فتح دلوائی۔