مودی کے دورے کے دوران کانگریس لیڈروں نے سوالات اٹھائے

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی کے بھوپال دورے سے ایک دن پہلے یعنی کل  مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار نے ریاست سے جڑے کئی مسائل اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر  مودی سے سوال کئے۔نریندر مودی کو ایک خط جاری کرتے ہوئے جیتو  پٹواری نے الزام لگایا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت پر بات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کے یوم پیدائش پر پروگرام کا انعقاد ٹھیک ہے لیکن ریاست کی خواتین کے احترام پر بھی توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ریاست سے متعلق دیگر مسائل کو اٹھاتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔دریں اثناء اپوزیشن لیڈر سنگھار نے یہاں میڈیا سے کہا کہ نریندر مودی کو مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں، دلتوں، قبائلیوں اور گھپلوں پر بھی اپنی بات رکھنی چاہئے۔ یہ ٹھیک ہے کہ وہ اس ریاست کا دورہ کر رہے ہیں، لیکن انہیں عوامی مفاد سے متعلق مسائل پر بھی بولنا چاہیے۔