معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی ہوئی اور چین نے بازی پلٹ دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے جنوبی ایشا میں بھارت کی گرتی ساکھ اور چین کے بڑھتے اثر پر رپورٹ جاری کردی۔سی ایف آر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی سفارتی جنگ بھی ہارچکا ہے اور خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا نے انڈیا کو مسترد کردیا، چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں ، بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا،مالدیپ بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین کی سرمایہ کاری اوراسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے شیخ حسینہ کوپناہ دی ، جس پر بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔۔سی ایف آر نے بتایا کہ اسی طرح مالدیپ میں انڈیا آؤٹ تحریک کامیاب ہوئی اور حکومت نے چین سے دوستی بڑھالی جبکہ نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا اور بھارت کو مکمل نظراندازکر دیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا جو بھارت کی سفارتی شکست ہے۔