ہندوستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف سخت رخ اختیار کیے ہوئے ہے اور حکومت ہند کے ذریعہ بیرون ممالک بھیجے گئے ساتوں کُل جماعتی نمائندہ وفود سرگرمی کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ اس درمیان کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت والے کُل جماعتی نمائندہ وفد نے کولمبیا میں پاکستان کی حقیقت اس انداز میں سامنے رکھی کہ حکومت کولمبیا نے پاکستان کو بھیجے گئے اپنے تعزیتی پیغام کو رسمی طور پر واپس لے لیا۔ یہ دعویٰ ششی تھرور نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں کیا ہے۔Began today with an excellent meeting with the Vice Minister of Foreign Affairs of Colombia, Rosa Yolanda Villavicencio, and her senior colleagues dealing with the Asia-Pacific. I expressed India’s view of recent events and voiced disappointment at Colombia’s statement on 8 May… pic.twitter.com/OdRoUIguJl— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) May 30, 2025دراصل کولمبیا نے ’آپریشن سندور‘ کے بعد ایک تعزیتی پیغام پاکستان کو بھیجا تھا جس میں جان و مال کے نقصان پر ہمدردی ظاہر کیا گیا تھا۔ ششی تھرور نے اس معاملے میں اپنا سخت اعتراض ظاہر کیا اور ’آپریشن سندور‘ کی حقیقت سامنے رکھی۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ سچائی کا پتہ لگنے کے بعد کولمبیا نے اپنا تعزیتی بیان واپس لے لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ششی تھرور نے بوگوٹا میں جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کولمبیا کی صورت حال پر اپنا عدم اتفاق ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو اس بات سے مایوسی ہوئی ہے کہ کولمبیا حکومت نے پاکستان میں ہوئے نقصان پر ہمدردی ظاہر کی، جبکہ انھیں پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے متاثرین کے تئیں ہمدردی ظاہر کرنی چاہیے تھی۔ ساتھ ہی ششی تھرور نے مزید کہا تھا کہ ہم اپنے کولمبیائی دوستوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی پھیلانے والوں اور ان سے لڑنے والوں کے درمیان کوئی یکسانیت نہیں ہو سکتی۔ ہم صرف سیلف ڈیفنس کے حق کا استعمال کر رہے ہیں، اور اگر اس معاملے میں کوئی غلط فہمی ہے تو ہم اسے دور کرنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔#WATCH | Colombia officially withdraws its earlier statement that it issued expressing condolences on the loss of lives in Pakistan after the Indian strikes; earlier, Shashi Tharoor, who is leading the all-party delegation, raised concern and said - we (India) were a little… pic.twitter.com/iVFmLUl1yP— ANI (@ANI) May 30, 2025میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی نمائندہ وفد نے کولمبیا کے نائب وزیر خارجہ روزا یولانڈا ولاوسینسیو کو ہندوستان کی صورت حال کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد ہی کولمبیا نے پاکستان کی حمایت میں دیا گیا اپنا بیان واپس لیا۔ ہندوستان کے موقف کو سمجھنے کے لیے کولمبیا کے رخ کی تعریف کرتے ہوئے تھرور نے کہا ہے کہ نائب وزیر خارجہ نے بہت باوقار انداز میں کہا کہ انھوں نے وہ بیان واپس لے لیا ہے، جسے لے کر ہمیں فکر تھی، اور اب وہ ہمارے رخ کو پوری طرح سمجھتے ہیں، جسے ہم بہت اہمیت دیتے ہیں۔WATCH | #Colombia has withdrawn its earlier statement offering condolences to #Pakistan following India’s military strikes in response to a terror attack in #Kashmir, #Congress MP Shashi Tharoor said on Saturday (May 31).Colombia’s Vice Foreign Minister, Rosa Yolanda… pic.twitter.com/DdEQFR3MNk— The Indian Express (@IndianExpress) May 31, 2025ششی تھرور نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ جانکاری دی کہ آج کا دن نائب وزیر خارجہ روزا یولانڈا ولاوسینسیو اور ایشیا پیسفک معاملوں سے جڑے ان کے سینئر ساتھیوں کے ساتھ ایک اچھی میٹنگ سے شروع ہوا۔ میں نے حالیہ واقعات پر ہندوستان کا نظریہ واضح کیا اور 8 مئی کو پاکستان کے تئیں ’ہمدردی‘ ظاہر کرنے والے بیان پر مایوسی ظاہر کی۔ وزیر نے یقین دلایا کہ وہ بیان واپس لے لیا گیا ہے اور اب ہندوستان کی صورت حال کو ٹھیک سے سمجھا گیا ہے اور مضبوطی سے حمایت کی گئی ہے۔ تھرور نے مزید کہا کہ ہم برکس کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتے ہیں، جس کے ہم بانی رکن ہیں۔ کولمبیا اور ہندوستان دونوں ہی گلوبل ساؤتھ کے رکن ہیں اور جہاں تک ہندوستان کا سوال ہے، ہم ترقی کی راہ پر ایک ساتھ آگے بڑھنا پسند کریں گے۔