مذاکرات ناکام ہونے سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے، اسرائیل کی امریکا کو یقین دہانی

Wait 5 sec.

اسرائیل نے امریکا کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے عزائم سے امریکی ہم منصوبوں کو واضح طور پر آگاہ کردیا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے سے قبل ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔اسرائیلی عہدیداروں نے پیغام گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے میں پہنچایا، واشنگٹن کو تشویش ہے کہ اسرائیل تہران کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ٹرمپ پہلے نیتن یاہو کو خبردار کرچکے ہیں کہ مذاکرات کے دوران حملہ نہ کیا جائے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے یورینیم افزودگی کو ترک کرنا ’100 فیصد‘ ملکی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے تہران کے جوہری معاملات پر دہائیوں سے جاری تنازع حل کرنے کے لیے مذاکرات میں امریکی مرکزی مطالبے کو مسترد کر دیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی جموریہ ایران کے بانی روح اللہ خمینی کی برس کے موقع پر ٹی وی خطاب میں کہا کہ امریکا کی پیشکش ہماری خودمختاری اورعزت نفس کے خلاف ہے، مزید کہنا تھا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہے اور دشمن اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جوہری پیشکش ہمارے مفادات کے 100 فیصد خلاف ہے، مغرور اور بدتمیز امریکا متعدد بار ہم سے یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ ہمارے پاس جوہری پروگرام نہیں ہونا چاہیے، تم کون ہوتے ہو یہ فیصلہ کرنے والے کہ ہمیں یورینیم کی افزودگی کرنے چاہیے یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ آزادی کا مطلب یہ ہے کہ امریکا اور اس جیسے ممالک کی طرف سے اجازت کا انتظار نہ کیا جائے۔