کلاس روم گھوٹالہ: اے سی بی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے منیش سسودیا، مصروفیت بتائی وجہ

Wait 5 sec.

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا آج بدعنوانی مخالف ایجنسی (اے سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ عام آدمی پارٹی کے دوسرے سب سے بڑے رہنما کو دہلی حکومت کے اسکولوں میں کلاس روم تعمیر میں مبینہ گھوٹالے کو لے کر پوچھ تاچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ سسودیا نے اے سی بی کو بھیجے گئے اپنے خط میں خود کے مصروف ہونے کی بات کہتے ہوئے حاضری سے معذرت کر لی۔اے سی بی کے ذرائع نے کہا، ’’منیش سسودیا کے وکیل نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ وہ آج نہیں آ سکیں گے۔ انہیں دوبارہ بلایا جائے گا۔‘‘ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سسودیا سابقہ پروگرام میں کافی مصروف تھے جس کی وجہ سے اے سی بی کے پاس نہیں جا پائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سسودیا کے وکیل نے جانچ ایجنسی کو اپنا جواب بھیج دیا ہے۔اے سی بی نے گزشتہ دنوں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنماؤں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سابق وزیر ستیندر جین کو پوچھ تاچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ ستیندر جین جمعہ کو اے سی بی کے سامنے پیش ہوئے تھے جبکہ سسودیا کو پیر کو پیش ہونا تھا۔ اے سی بی نے جین کے ساتھ پانچ گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی تھی۔قبل ازیں اے سی بی نے 30 اپریل کو اس معاملے میں اطلاع اول درج کی تھی جس کے بعد سمن جاری کیے گئے۔ عآپ کے دونوں رہنماؤں کے خلاف دہلی حکومت کے اسکولوں میں 12000 سے زیادہ کلاس رومس یا نیم مستقل ڈھانچہ کی تعمیر میں 2000 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزام ہیں۔ اس سے پہلے منیش سسودیا مبینہ شراب گھوٹالے میں بھی طویل عرصے تک جیل میں بند رہ چکے ہیں۔ وہ فی الحال ضمانت پر ہیں اور دہلی میں پارٹی کی شکست کے بعد پنجاب میں سرگرمی دکھا رہے ہیں۔