کالکاجی میں جھگیوں کو توڑنے کی مخالفت کرنے پہنچی سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا لیا۔ اس کے بعد انہیں کالکاجی سے 43 کلومیٹر دور ’بابا ہری داس نگر تھانہ (جھروڑا کلاں)‘ میں رکھا گیا ہے۔ آتشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر خود ٹویٹ کر اس کی اطلاع دی۔ اس واقعہ کے بعد عام آدمی پارٹی مسلسل بی جے پی کو ہدف تنقید بنا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنویز اور سابق وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے اس واقعہ کو تاناشاہی قرار دیا ہے۔मुझे कालकाजी से 43km दूर बाबा हरिदास नगर थाने (झरोड़ा कलाँ) में हिरासत में रखा गया है pic.twitter.com/B2MkSS5eZV— Atishi (@AtishiAAP) June 10, 2025کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹویٹ کر کہا کہ بی جے پی حکومت پوری دہلی میں غریبوں کے آشیانے اجاڑ رہی ہے، لوگوں کو بے گھر کر رہی ہے۔ جب عام آدمی پارٹی غریبوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اور ان کی آواز اٹھاتی ہے تو ہمارے لیڈران کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ آج اپوزیشن لیڈر آتشی کو حراست میں لیا گیا، یہ تاناشاہی ہے۔ بی جے پی چاہے تو ہم سب کو گرفتار کر لے، لیکن ہم دہلی کے لوگوں کے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ کیجریوال کے علاوہ راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ ’’غریب جھگی والوں کے حق میں عام آدمی پارٹی کی لڑائی جاری رہے گی۔ خواہ لاٹھی چلاؤ یا جیل بھیجو۔‘‘बीजेपी सरकार पूरी दिल्ली में ग़रीबों के आशियाने उजाड़ रही है, लोगों को बेघर कर रही है। जब आम आदमी पार्टी ग़रीबों के साथ खड़ी होती है और उनकी आवाज़ उठाती है, तो हमारे नेताओं को गिरफ़्तार कर लिया जाता है।आज नेता विपक्ष @AtishiAAP को हिरासत में लिया गया - ये तानाशाही है। बीजेपी… https://t.co/SlvcItfgh4— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) June 10, 2025حراست میں لیے جانے سے قبل دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے کہا کہ ’’بی جے پی کل ان جھگیوں کو منہدم کرنے جا رہی ہے اور مجھے آج جیل بھیجا جا رہا ہے، کیونکہ میں ان جھگی والوں کے لیے آواز اٹھا رہی ہوں۔ بی جے پی اور ریکھا گپتا کو جھگی والوں کی ’ہائے‘ لگے گی، بی جے پی کبھی واپس نہیں آئے گی۔‘‘ واضح ہو کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کے کئی علاقوں میں بلڈوزر کارروائی چل رہی ہے۔ پہلے مدراسی کیمپ میں کارروائی کی گئی اور اب کالکاجی میں ہونے والی ہے۔मैं झुग्गीवालों के हक़ में आवाज़ उठा रही हूँ और इसके लिये मुझे जेल भेजा जा रहा है।रेखा गुप्ता जी, आपको इन ग़रीबों और झुग्गीवालों की हाय लगेगी। बीजेपी दिल्ली में कभी वापस नहीं आने वाली है।@AtishiAAP pic.twitter.com/zH3ar4tgJ1— AAP (@AamAadmiParty) June 10, 2025