ویسے آپس کی بات ہے قربانی کا مزہ پاکستان سے باہر بالکل نہیں۔ بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ سڑک یا گلی میں جانور باندھنے پر جرمانہ دو۔ قربانی صرف رجسٹرڈ فلاحی انجمنیں ہی کرنے کی مجاز ہیں۔ آپ اپنا جانور ان کے حوالے کیجیے۔ وہ اسے دیگر جانوروں کے ساتھ مخصوص جگہوں پر رکھیں گی۔ آپ سے ان کی خوراک اور دیکھ بھال کے لیے کچھ پیسے لیں گی اور عید کے دن اس جانور کا پیک شدہ صاف ستھرا گوشت آپ کے حوالے کر دیں گی۔