سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے اور انڈین حکومت بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے آگے بڑھ کر اس میں شامل ہو۔