رات کی تاریکی تھی اور سات مئی کا سورج طلوع ہونے میں کافی دیر باقی تھی جب انڈیا نے اعلان کیا کہ اِس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں مجموعی طور پر نو مقامات پر ’دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ انڈیا نے یہ بھی کہا کہ یہ کارروائی شدت پسندوں کی جانب سے پہلگام میں کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔