واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے جھگڑے میں اب مسک کے والد کی انٹری ہوئی ہے، جنھوں نے لڑائی ختم ہونے کے بارے میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے اور ٹرمپ کی لڑائی چند دن میں ختم ہو جائے گی۔ والد ایرول نے ٹرمپ اور مسک کی ہائی پروفائل لڑائی کو بڑوں کا جھگڑا قرار دیا۔ایرول مسک نے کہا یہ سب تھکاوٹ اور دباؤ کا نتیجہ ہے، میں نے ایلون کو پیغام بھیجا ہے کہ معاملہ ٹھنڈا کرو۔ مسک کے والد ایرول نے ایپسٹین فائلز کے ذکر کو بھی غلطی قرار دے دیا ہے۔جمعہ کے روز العربیہ انگلش کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرول مسک نے کہا یہ دو ہاتھیوں، یا دو بیلوں اور یا الفاز کی لڑائی ہے۔ ایلون مسک نے لڑائی کے دوران ٹرمپ پر حملے کے لیے جیفری ایپسٹین کے فائلز کا حوالہ دیا، وائرل ہونے والی پوسٹ میں انھوں نے الزام لگایا کہ ٹرمپ کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں لکھا ہے، جس پر ان کے والد نے اسے احمقانہ غلطی قرار دیا اور کہا کہ پتا نہیں ایلون اس وقت کیا سوچ رہا تھا۔ٹرمپ ایلون مسک جھگڑے پر یورپی یونین میں خوشی کی لہر دوڑ گئیدہلی ایئرپورٹ پر گفتگو کے دوران ایرول نے کہا یہ بس لمحاتی لڑائی ہے، اور جلد ہی ختم ہو جائے گی، کیوں کہ یہ نیت نہیں بلکہ دباؤ کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ ایلون مسک جھگڑے پر یورپی یونین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، یورپی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ سے جھگڑے کے بعد ایلون مسک کا یورپ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ ترجمان یورپی کمیشن پاؤلا پنہو نے کہا ہے کہ مسک کے کاروبار یورپ منتقل کرنے کے امکانات خوش آئند ہیں، یورپ میں ہر کسی کا خیر مقدم کیا جائے گا جو بھی کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے، ’’چوز یورپ‘‘ منصوبہ اسٹارٹ اپس اور کاروبار کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔