امریکہ میں ہندوستانی طالب علم کے ساتھ مجرم جیسا سلوک، زمین پر گرانے کے بعد لگائی ہتھکڑی اور کر دیا ڈپورٹ

Wait 5 sec.

امریکہ میں ایک ہندوستانی طالب علم کو ہتھکڑی لگا کر اور زمین پر گرانے کے بعد ڈپورٹ کرنے کا شرمناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا یوزر اور اینٹرپرینیور کنال جین نے اس واقعہ کی ویڈیو اور تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مظلوم طالب علم ہریانوی بول رہا تھا۔ طالب علم نے کہا کہ وہ پاگل نہیں ہے، لیکن اتھاریٹیز اسے ایسا دکھانے کی کوشش کر رہی تھی۔ جین نے لکھا، ’’میں نے دیکھا کہ ایک نوجوان ہندوستانی طالب علم کو ہتھکڑی لگی ہے جو رو رہا ہے، اس کے ساتھ مجرم کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنے خواب پورا کرنے آیا تھا، کسی کو نقصان پہنچانے نہیں۔ این آر آئی کے طور پر مجھے بے بسی اور دکھ محسوس ہوا۔‘‘’لائیو ہندوستان ڈاٹ کام‘ کی خبر کے مطابق کنال جین نے کہا کہ اب ایسے معاملے عام ہو گئے ہیں، جہاں طلبا ویزا لے کر صبح امریکہ پہنچتے ہیں لیکن امیگریشن اتھاریٹیز کو اپنے آنے کی وجہ ٹھیک سے سمجھا نہیں پاتے۔ وہ شام کو مجرم کی طرح باندھ کر واپس بھیج دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر دن 3 سے 4 ایسے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ حال کے دنوں میں یہ تعداد بڑھی ہے۔ جین نے ہندوستانی سفارت خانہ اور وزیر خارجہ ایس جئے شنکر سے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی ہے۔یہ واقعہ امریکی حکومت کے بین الاقوامی طلبا پر سختی کے درمیان پیش آیا ہے، جہاں بغیر نوٹس کے ویزا منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ فلسطین حامی مظاہرہ سے لے کر، ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی تک الگ الگ وجوہات ہیں، جس سے طلبا قانونی مشکلات اور شک کا شکار ہو رہے ہیں۔I witnessed a young Indian student being deported from Newark Airport last night— handcuffed, crying, treated like a criminal. He came chasing dreams, not causing harm. As an NRI, I felt helpless and heartbroken. This is a human tragedy. @IndianEmbassyUS #immigrationraids pic.twitter.com/0cINhd0xU1— Kunal Jain (@SONOFINDIA) June 8, 2025ڈی ایچ ایس کی سال 2023 کی رپورٹ کے مطابق، ایف کیٹیگری ویزا ہولڈرس میں اورسٹے شرح 3.5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی طلبا پر سیدھے طور پر کوئی پختہ اعداد و شمار نہیں ہیں۔ یہ اندازہ ضرور ہے کہ سال 2024 میں 1500 سے زیادہ ہندوستانیوں کو امریکہ سے ڈپورٹ کیا گیا تھا۔’این ڈی ٹی وی انڈیا‘ کے مطابق نیویارک میں ہندوستانی سفارت خانہ نے اس واقعہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ دیکھے ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی شہری کو نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میں کہا گیا، ’’ہم اس سلسلے میں مقامی افسروں سے رابطہ میں ہیں۔ قونصلیٹ ہندوستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پابند عہد ہے۔‘‘