ایتھنز میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز، دن میں بیرونی کام پر پابندی عائد

Wait 5 sec.

یونان اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، ایتھنز میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا، سیاحتی مقام 5 بجے تک بند رہیں گے۔غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ یونان میں شدید گرمی کے بعد ایکروپولس سائٹ بند کردی گئی ہے، ایتھنزمیں درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر جانے کے بعد سیاحتی مقام 5 بجے تک بند رہیں گے، یونانی وزارت ثقافت نے مزدوروں اور سیاحوں کی حفاظت کیلئے بندش کا اعلان کیا۔یونان میں ایک ماہ میں دوسری شدید ہیٹ ویو کی لہر آئی ہے، درجہ حرارت42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔گرمی سے بچاؤ کیلئے دوپہر12 سے شام 5 بجے تک بیرونی کام پر پابندی لگادی گئی ہے، تعمیراتی کارکن اور فوڈ ڈیلیوری ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔یونانی فائرمین نے بتایا کہ ملک بھر میں روزانہ 50 سے زائد مقامات پر آگ لگ رہی ہے، ایتھنز، وسطی یونان، پیلو پونیز میں آگ لگنے کے خطرات کے انتباہ جاری کردیے گئے۔گزشتہ سال ایکروپولس میں 45لاکھ سیاح آئے تھے، ہیٹ ویوز میں سائٹ پہلے بھی بند کی جاچکی ہے جبکہ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ بلغاریہ، کروشیا، ہنگری اور سلوواکیہ میں بھی موسم شدید ہوگیا ہے۔خبرایجنسی نے بتایا کہ کروشیا میں تیزہوا سے فیری ڈوب گئی جس میں 2افراد زخمی ہوئے، سربیا میں 620 مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، آندھی اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ہنگری میں ہواؤں کی رفتار 137کلومیٹر فی گھنٹہ رہی جس کے باعث درخت اور بجلی کی تاریں گرگئیں، سلوواکیہ میں طوفانی ہواؤں سے چھتیں اڑگئیں، ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا۔برطانیہ اور یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی