سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ کی سی ای او لنڈا یاکارینو نے استعفیٰ دیدیا، دو سال بعد انھوں نے اس عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی میں 2 سالکا عرصہ گزارنے کے بعد لنڈا یاکارینو نے ایکس کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ ایکس کی مستعفی سی ای او لنڈا یاکارینو نے کہا کہ ایلون مسک کے وژن پر کام کرنا زندگی کا موقع تھا۔لنڈا یاکارینو کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کا تحفظ، کمپنی کی بحالی اور ایکس کو ایوری تھنگ ایپ بنانا ہدف تھا۔یاکارینو نے بدھ کو کمپنی میں اپنے گزارے گئے دور کے بارے میں ایک مثبت پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ "بہترین ابھی آنا باقی ہے کیونکہ ایکس ایک نئے باب میں داخل ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ ایلون مسک نے مئی 2023 میں ایک تجربہ کار ایڈ ایگزیکیٹو لنڈا یاکارینو کی خدمات حاصل کیں اور 2022 کے آخر میں ٹویٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خریدا تھا۔بھارت میں ’رائٹرز‘ کے ایکس اکاؤنٹس بندش کے ایک دن بعد بحال