امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان اور جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ پیر کو بھارت سمیت 12 سے زائد ممالک کے لیڈروں کو ٹیرف لیٹر بھیج رہے ہیں۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ انہوں نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیڈروں کو خط بھیجے ہیں۔ ان خطوط میں جاپان اور جنوبی کوریا کے سامان پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی بات کی گئی ہے۔ہندوستان کو بھی آج اسی طرح کا خط مل سکتا ہے جس میں 26 فیصد ٹیرف (16 نیا اور 10فیصد موجودہ) کا ذکر ہو سکتا ہے۔بھارت اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔ اگر یہ معاہدہ 9 جولائی سے پہلے نہ ہوا تو بھارت پر 26 فیصد ٹیرف عائد کیا جا سکتا ہے۔ٹرمپ نے دھمکی دی کہ جوابی ٹیرف کی صورت میں مزید 25 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔