پہلے دل کا مرض بڑوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد کا مرض سمجھا جاتا تھا تاہم اب نوجوان اور کمسن بچے بھی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کھو رہے ہیں۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہی ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 سالہ بچی مدھن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھن کے والدین گووند اشوک اور انوشا کے چار بچے ہیں۔ ان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں۔ یہ خاندان روزگار کی تلاش میں حیدرآباد میں مقیم اور محنت مزدوری کرتا تھا۔رپورٹ کے مطابق ان کی 6 سالہ بیٹی مدھن نے گزشتہ شب سینے میں درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہوگئی۔ والدین اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ڈاکٹروں کے مطابق، بچی کی موت دل کا دورہ پڑنے (ہارٹ اٹیک) کے باعث ہوئی ہے۔واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی کمسن بچے دل کا دورہ پڑنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔گزشتہ برس ریاست تلنگانہ میں ہی ایک پانچ سالہ بچی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔کمسن بچی دل کا دورہ پڑے کے باعث چل بسی