ہماچل پریش میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ، 11 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی

Wait 5 sec.

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں تباہ کن بارشیں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے درجوں لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ہماچل پردیش میں طوفانی بارشوں کے دوران بادلوں کے پھٹنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک تقریباً 78 افراد ہلاک ہوچکے ہیں مگر ایک 11 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نکیتا نامی 11 ماہ کی بچی منڈی ضلع میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچ گئی لیکن اس کا پورا خاندان ہلاک ہوگیا۔بارش سے متعلق ان واقعات نے پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں تباہی مچا دی ہے، اس سے منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔30 جون کو دوپہر 1 بجے نکیتا کی ماں رادھا دیوی، والد رمیش کمار اور دادی پونم دیوی بارش کا پانی اپنے گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک ان کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی اور وہ سیلابی پانی میں بہہ گئے۔گھر کے اندر 11 ماہ کی نکیتا مٹی کے تودے سے غافل سورہی تھی جو اس کے خاندان کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، رات2 بجے کے قریب پڑوسیوں نے بچی کی آواز سنی اور اس تباہ ہونے والے گھر کی طرف آئے۔ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھوں نے وہاں 11 ماہ کی نکیتا کو دیکھا جو وہاں اکیلی موجود تھی اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔حکام کے مطابق بچی کا باپ رمیش بعد میں ملبے تلے دبے ہوا ملا تاہم اس کی والدہ اور دادی کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔بھارت، کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال، متعدد افراد لاپتا