روس نے پولینڈ کے قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے جوابی اقدام قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے کو تیسا کے طور پر پولینڈ کی جانب سے روسی قونصل خانہ بند کیے جانے کے بعد ماسکو نے ٹٹ فارٹیٹ اقدام کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پولینڈ کی بلاجواز کارروائیوں کے جواب میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولینڈ نے رواں سال مئی میں وارسا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کا الزام روس پر لگایا ہے۔یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا!غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے الزامات کو بےبنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ پولینڈ اور روس کے درمیان تعلقات یوکرین جنگ کے بعد مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔پولینڈ روسی سفارتکاروں کی نقل وحرکت پر بھی پابندیاں لگا چکا ہے۔ روس نے رواں سال جنوری میں سینٹ پیٹرزبرگ میں پولینڈ کا قونصل خانہ بند کیا تھا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بننے سے قبل کی آڈیو لیک سی این این کے ہاتھ لگ گئی، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ”یوکرین یا تائیوان پر حملہ کیا تو ماسکو اور بیجنگ پر شدید بمباری کروں گا“۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ گذشتہ سال عطیات جمع کرنے کی نجی تقریبات کے دوران کی ہے، آڈیو لیک میں ڈونلڈ ٹرمپ نے، روس اور چین کو یوکرین اور تائیوان پر حملے سے باز رکھنے کے لئے، ماسکو اور بیجنگ پر بمباری کی دھمکی دی تھی۔رپورٹس کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں ٹرمپ کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے، یوکرین پر ‘حملے’ سے باز رکھنے کے لیے، روس کے صدر ولادی میر پوٹن کو ماسکو کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔