نئی دہلی : بھارت میں عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ایک دن بندش کے بعد بحال کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ اکاونٹس بحال کر دیے گئے۔ایکس‘ نے ’رائٹرز‘ کی سوشل میڈیا ٹیم کو ای میل میں کہا کہ اس وقت ہم بھارت میں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کو مزید محدود نہیں کر رہے، تاہم اس پر مزید کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔گذشتہ روز بھارت میں بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کاایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بعد ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ "ہم اس معاملے کو حل کرنے اور جلد از جلد بھارت میں رائٹرز کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کے لیے X کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔”رائٹرز کا مرکزی اکاؤنٹ، جس کے عالمی سطح پر 25 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، ہفتے کی رات سے بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔ ایک نوٹس نے X صارفین کو بتایا تھا کہ ” رائٹرز کو قانونی مطالبہ کے جواب میں IN (انڈیا) میں روک دیا گیا ہے”۔دوسری جانب نیوز بائٹس نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام جو کل رات نافذ ہوا، بہت سے صارفین کو پریشان اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔بھارتی اخبار دکن کرونیکل نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب نے رائٹرز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، انتہا پسند مودی نے اپنی سنسر شپ کو بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس تک بڑھانا شروع کر دیا۔بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ مودی سرکار غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے مترادف سخت اقدامات مسلط کر رہی ہے، گودی میڈیا میں بی جے پی کے اس اقدام پر بحث یا غیر جانبدارانہ نکتہ نظر کی امید نہیں۔دکن کرونیکل نے مزید کہا کہ بی جے پی بھارت اور بین الاقوامی سطح پر فاشسٹ نظریے اور پالیسیاں مسلط کر رہی ہے.