ٹرمپ میڈیا پر پھر گرجے، سی این این رپورٹر کو بدتمیز کہہ دیا!

Wait 5 sec.

واشنگٹن (3 جون 2026): امریکی صدر نے ایک بار پھر میڈیا پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے سی این این کی صحافی کو بدتمیز کا خطاب دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کی طرح دوسرے دور صدارت میں بھی میڈیا سے تعلقات اکثر کشیدہ رہتے ہیں اور وہ میڈیا انڈسٹری پر بڑے بڑے الزامات عائد کرتے اور انہیں مختلف القابات دیتے رہتے ہیں۔گزشتہ روز بھی روسی تحقیق اور ممکنہ فردِ جرم کے سوال پر امریکی صدر نے صحافیوں کو جھاڑ پلا دی۔سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کے سوالات پر صدر ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بدتمیز قرار دے دیا۔انہوں نے کہا تمہارے ادارے کو شرم آنی چاہیے کہ تم جیسے صحافی کو کام پر رکھا۔ ایک اور صحافی سے کہا اس کو بھی وہ پسند نہیں کرتے۔صدر ٹرمپ نے سی این این کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دے دیا