امریکا نے پاکستان سمیت اتحادی ممالک پر نیا ٹیرف لگا دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن (3 جون 2026): امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نیا ٹیرف لگا دیا ہے ٹیرف کی زد میں اس کے اتحادی ممالک بھی آئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر ٹیرف کی تلوار چلاتے ہوئے 60 ممالک پر نیا ٹیرف لگا دیا ہے، نئے ٹیرف کی شرح 10 سے 12.5 فیصد ہے اور یہ ٹیرف پاکستان سمیت امریکا نے اپنے اتحادی ممالک پر بھی عائد کیا ہے۔امریکی نئے ٹیرف کی زد میں آنے والے ممالک میں برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، انڈیا، پاکستان، جاپان سمیت 60 تجارتی شراکت دار شامل ہیں۔امریکی محکمہ تجارت کا کہنا ہے کہ جن ممالک پر نیا ٹیرف عائد کیا ہے، یہ جبری مشقت کے خلاف موثر اقدامات نہیں کر رہے اور جبری مشقت سے بنی اشیا کی درآمد پر پابندی نہیں لگائی۔واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار نئی دہلی میں بھارتی حکام کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے 3 روزہ مذاکرات کررہے ہیں۔امریکی تجارتی دفتر کی تحقیقات کے مطابق بھارت اُن 54 معیشتوں میں شامل ہے جنہوں نے جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی یا اس پر مؤثر عمل درآمد نہیں کیا۔صدر ٹرمپ کا یورپی گاڑیوں پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان