وزیر اعظم نریندر مودی نے وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈرگز سے دہلی میں کی ملاقات

Wait 5 sec.

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات (4 جون) کو قومی راجدھانی دہلی میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈرگز سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈران کی یہ ملاقات حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی۔ اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روڈرگز سے ملاقات کی اور وینزویلا کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط ہوتی شراکت داری کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایس جے شنکر نے لکھا کہ ’’آج نئی دہلی میں وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈرگز سے مل کر خوشی ہوئی۔‘‘Pleased to call on Acting President Delcy Rodríguez of Venezuela in New Delhi today. Deeply value her longstanding commitment to the India - Venezuela relationship. Her meeting with PM @narendramodi will further strengthen our cooperation. pic.twitter.com/kMkR9hYcVy— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) June 4, 2026ایس جے شنکر اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’میں ہندوستان اور وینزویلا کے تعلقات کے لیے ان کے طویل مدتی عزم کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ روڈرگز کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔واضح رہے کہ وینزیلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈرگز بدھ (3 جون) کو ہندوستان اور وینزویلا کے درمیان دو فریقی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مقصد سے 5 روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں۔ ان کا استقبال کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے ایک ’ایکس‘ پوسٹ میں کہا کہ ’’اس دورے سے دونوں ممالک کو تعاون مضبوط کرنے اور اپنی دوطرفہ شراکت داری کو نئی رفتار دینے کا موقع ملے گا۔‘‘ایک پریس ریلیز کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ وینزویلا کی صدر کا یہ دورہ 3 جون سے 7 جون تک چلے گا۔ وہ پہلے یکم جون کو بین الاقوامی بگ کیٹ الائنس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ہندوستان آنے والی تھیں، جسے بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔ وہ اب وینزویلا کے امور خارجہ، معیشت و مالیات، سائنس و ٹیکنالوجی، مواصلات و اطلاعات، اور ٹرانسپورٹ کے وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک باضابطہ ورکنگ دورے پر ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطحی بات چیت کے دوران دونوں فریقین سے ہندوستان-وینزویلا کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور توانائی کی حفاظت، تجارت اور سرمایہ کاری، فارماسیوٹیکل، صحت کی دیکھ بھال، ٹرانسپورٹ اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے راستے تلاش کرنے کی امید ہے۔