برطانوی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

Wait 5 sec.

ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ میں برطانوی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں تین اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثہ تربیتی مشق کے دوران پیش آیا۔جائے حادثہ کے قریب رہنے والی شخص ایڈی امہوف نے بتایا کہ اچانک ہیلی کاپٹر کے شور کے بعد آسمان شعلوں سے روشن ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر کی آواز سنی جب میں کھڑکی تک پہنچا تو وہ آدھا میل دور چلا گیا تھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ آج رات ساڑھے تین بجے ہیلی کاپٹر کی آواز سنی ایسا لگا کہ جیسے زور دار دھماکا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2024 میں مرلن ایم کے فور ہیلی کاپٹر فوجی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ روڈری لیشن ہلاک ہوگئے تھے۔