کویت نے ایرانی سفارت خانے کے 2 ملازمین کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔کویتی وزارت خارجہ میں ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے حملوں پر شدید احتجاج کیا گیا اور دو اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔دونوں ایرانی سفارت کاروں کو24گھنٹےمیں کویت سے روانہ ہونا ہو گا۔کویتی فوج کے مطابق ایران کے 13 بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرونز کو ٹریک کر کے فضا میں تباہ کر دیا گیا، تباہ شدہ میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ مختلف رہائشی علاقوں میں جا گرا۔کویتی فوج کا کہنا ہے کہ ایرن نےکویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت سویلین اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں ایک بھارتی شہری جاں بحق جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے، حملوں سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔