ٹرمپ کا نیتن یاہو کے حوالے سے حیران کن اعتراف

Wait 5 sec.

واشنگٹن (3 جون 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ’پاگل‘ کہنے کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیاس کی رپورٹ کی تصدیق کر دی۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے لبنان میں جاری لڑائی کے حوالے سے نیتن یاہو کے ساتھ فون پر سخت الفاظ کے تبادلے کے دوران انہیں پاگل کہا تھا۔حالیہ انٹرویو کے دوران امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے نیتن یاہو کو پاگل کہا تھا اور ان پر ناشکرگزاری کا الزام لگایا تھا؟اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ’ہاں، میں نے ایسا کہا تھا۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں غصے میں تھا بلکہ میں لبنان کے ساتھ ان کی مسلسل لڑائی پر تھوڑا سا پریشان تھا، آپ جانتے ہی ہیں۔ میرے اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات بہت اچھے ہیں‘۔ایکسیاس رپورٹ ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک فون کال کے دوران نیتن یاہو سے کہا تھا: ’تم بالکل پاگل ہو چکے ہو۔ اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے۔ میں تمہاری جان بچا رہا ہوں۔ اب ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے۔ لڑائی کی وجہ سے ہر کوئی اسرائیل سے نفرت کر رہا ہے۔‘حالیہ انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایک موقع پر میں نے کہا ’نیتن یاہو، ہمیں اسے روکنا ہوگا، ہمیں اسے اب روکنا ہوگا‘۔امریکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے اسرائیلی حکام نے اس فون گفتگو پر عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔