’الیکٹرک چولہا آن کرتے ہی دھماکا ہوگیا‘

Wait 5 sec.

بھارت کے شہر دہلی میں ہوٹل کے ریسٹورنٹ میں الیکٹرک چولہا دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 40 زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی اصل ابھی تک واضح نہیں ہوسی لیکن ہوٹل کے باورچی نے الیکٹرک چولہے میں ہونے والے دھماکے کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔ہوٹل ملازم کیسر نیگی نے بتایا کہ صبح 8 بجے جب ریسٹورنٹ میں نصب الیکٹرک چولہا چلانے کی کوشش کی تو اچانک دھماکا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیل گئی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے فوراً اپنے معاون کو بتایا کہ ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے جب میں باہر نکلا تو دیکھا کہ پورا ہوٹل شعلوں کی زد میں ہے، میں کسی طرح اپنی جان بچا کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔دہلی پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بج کر 48 منٹ پر مالویہ نگر واقع ’فلورش اسٹے بی اینڈ بی‘ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے حصہ لیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس پر قابو پایا۔دہلی پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں بیشتر غیر ملکی شہری شامل ہیں، تاہم ان کی شناخت اور شہریت کی باضابطہ تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔