دہلی کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد بہار کے اسپتال میں زبردست آگ، کئی مریضوں کی موت

Wait 5 sec.

دہلی کے مالویہ نگر میں واقع ایک ہوٹل میں کل تباہ کن آگ لگنے کے ٹھیک ایک دن بعد بہار کے مظفر پور میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔ آج یعنی4 جون کی صبح تقریباً 3:00 بجے، مظفر نگر کے سب سے بڑے اسپتال پرساد اسپتال کے آئی سی یو میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں کئی مریض ہلاک ہوگئے۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ آئی سی یو میں 15 بستر تھے۔ آگ لگنے کے بعد علاقے میں دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ پندرہ افراد کو بچا لیا گیا جن میں سے تین کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ باقی 12 مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق موجودہ معلومات ہے کے تین مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، کیونکہ 15 مریضوں کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ کے باعث بڑے پیمانے پر آگ لگی ہو گی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اندر پھنسے مریضوں کو راہگیروں کی مدد سے نکالا گیا۔ بچائے گئے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فائر ڈپارٹمنٹ کے ایک ملازم کو صبح اطلاع موصول ہوئی کہ پرساد اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی ہے۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ بارہ افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ تین مریض دم توڑ گئے۔