پدم بھوشن ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے 97 سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سبھاش کشیپ کی موت کارڈیو-پلمونری اریسٹ کے باعث ہوئی۔ ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ ملک کے معروف آئینی ماہر، سیاسی مبصر اور پارلیمانی امور کے ممتاز ماہرین میں شمار ہوتے تھے۔ سبھاش کشیپ کی پیدائش 10 مئی 1929 کو ہوئی تھی۔ انھوں نے ہندوستانی پارلیمنٹ سے منسلک تمام ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وہ 1984 سے 1990 تک ساتویں، آٹھویں اور نویں لوک سبھا کے جنرل سکریٹری رہے۔▶️संविधान विशेषज्ञ और पद्म भूषण डॉ. सुभाष कश्यप का निधन हो गया है। उन्होंने 97 वर्ष की उम्र में अंतिम सांस ली। जानकारी के मुताबिक, उनकी मौत कार्डियो-पल्मोनरी अरेस्ट की वजह से हुई है।▶️ भारतीय संविधान की संसदीय परंपराओं और लोकतांत्रिक संस्थाओं का प्रख्यात विद्वान माना जाता रहा… pic.twitter.com/TvmDQmKUhI— Hindustan (@Live_Hindustan) June 4, 2026ڈاکٹر سبھاش کشیپ نے 1953 میں پارلیمنٹ سکریٹریٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور تقریباً 37 برس تک پارلیمانی امور سے وابستہ رہے۔ وہ ہندوستانی آئین، پارلیمانی طریقۂ کار اور آئینی قانون کے ممتاز ماہرین میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے جنیوا میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار پارلیمنٹری ڈاکیومنٹیشن (آئی پی یو) کی بھی قیادت کی تھی۔سبھاش کشیپ حکومتِ ہند کے لیے پنچایتی راج سے متعلق قوانین اور اداروں کے اعزازی آئینی مشیر بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ آئین کے عملی نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے قائم قومی کمیشن کے رکن اور اس کی ڈرافٹنگ و ایڈیٹوریل کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔ عوامی امور کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند نے انہیں 2015 میں پدم بھوشن اعزاز سے نوازا تھا۔ وہ طویل عرصہ تک انڈین نیشنل بار ایسوسی ایشن (آئی این بی اے) کے صدر بھی رہے۔