کویت (04 جون 2026): کویت نے ایرانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انھیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا، اور دو سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔گلف نیوز کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں کویت نے ایران کے دو سفارت کاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ کویتی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر خارجہ حمد سلیمان المشعان نے کویت میں ایران کے ناظم الامور حامد حمید یعقوبی فر کو طلب کیا اور انھیں ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔وزارت کے بیان کے مطابق اس مراسلے میں ایران کے مسلسل حملوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، ایران کے سفارت خانے کے عملے کی تعداد کم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔امریکا اور اتحادی ممالک نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کر دیکویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں اٹھائے گئے سفارتی اقدامات کا حصہ ہے۔ ان حملوں میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم ایران کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اس نے نہیں کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت موجودہ بحران کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے، اور صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔