چین اور ویتنام کے درمیان سمندری حدود کے تنازع کے سبب انڈیا کو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اگر اس نے ویتنام کو یہ میزائل فروخت کیا تو چین اس سے ناخوش ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی۔ مگر اب انڈیا کے سیکریٹری دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، لیکن اس معاہدے کا حجم کیا ہے اور کتنے میزائل فروخت کیے جائیں گے، اس حوالے سے تفصیلات اب بھی پوری طرح راز میں رکھی گئی ہیں۔