غیر ملکی سرمایہ کاروں کو واپس لانے کی تیاری میں حکومت، ’کیپیٹل گین ٹیکس‘ کو ہٹانے کا لیا فیصلہ!

Wait 5 sec.

ہندوستانی شیئر مارکیٹ سے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نکلنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ’فارن پورٹ فولیو انویسٹر‘ (ایف پی آئی) کی بھاری بکوالی کا دباؤ شیئر مارکیٹ میں صاف نظر آ رہا ہے۔ رواں سال صرف فروری کو چھوڑ دیں تو ہر مہینے ایف پی آئی نے بازار سے پیسے نکالے ہیں۔ اب ان سرمایہ کاروں کی واپسی کے لیے مودی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے، جس سے ان سرمایہ کاروں کے یو-ٹرن (ایف پی آئی یو-ٹرن) کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ دراصل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے مقصد سے اٹھائے گئے ایک اہم قدم کے تحت مودی حکومت نے ہندوستانی سرکاری بانڈز میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر کیپیٹل گین ٹیکس کو ہٹانے کا فیصلہ لیا ہے۔بیرون ممالک سے سونا اور چاندی کی برآمدگی اچانک ہوئی بند، کسٹم میں کیوں پھنس گیا سارا مال؟ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر ذرائع کے حوالے سے ایک خبر شائع کی گئی ہے۔ اس کے مطابق کیش فلو کو بڑھانے، ہندوستانی کرنسی روپے کو سپورٹ کرنے اور ایران جنگ کے باعث خام تیل کی اونچی قیمتوں کے اثر سے معیشت کو بچانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت مودی کابینہ نے بدھ کو اس کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کرنے کے لیے ایک آرڈیننس کو بھی منظوری دے دی ہے، جس سے ان تبدیلیوں کو نافذ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ صدر جمہوریہ سے منظوری ملنے کے بعد یہ فیصلہ نافذ ہو جائے گا۔مودی حکومت کی جانب سے یہ قدم ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ ملک مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ریکارڈ بکوالی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکی ڈالر کے مقابلے روپے میں گراوٹ سے لے کر توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی مار بھی پڑی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان سب چیلنجز کے درمیان حکومت کا مقصد ہندوستانی بازاروں میں زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جس سے ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز کا کچھ حل نکالا جا سکے۔ اس قدم کے تحت حکومت ’فارن پورٹ فولیو انویسٹر‘ (ایف پی آئی) کے ذریعہ ہندوستانی سرکاری سیکیورٹیز (جی-ایس او سی ایس) میں کی گئی سرمایہ کاری پر کیپیٹل گین ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرے گی۔غور طلب ہے کہ فی الحال غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کو 12 مہینے سے زائد وقت تک رکھے گئے بانڈ اور لسٹیڈ شیئرز پر 12.5 فیصد کا لانگ ٹرم کیپیٹل گینز (ایل ٹی سی جی) ٹیکس دینا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں سرکاری بانڈ سے ملے سود پر 20 فیصد کا وِدہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس پر پہلے ملنے والی 5 فیصد کی رعایت کو حکومت نے 2023 میں ختم کر دیا تھا۔سونا نہ خریدنے کی اپیل کے بعد مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، سونے اور چاندی پر بڑھا دی ’امپورٹ ڈیوٹی‘قابل ذکر ہے کہ ’فارن پورٹ فولیو انویسٹر‘ یعنی ایف پی آئی کا گزشتہ طویل عرصے سے ہندوستانی شیئر بازار کو لے کر موڈ خراب ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ 2026 میں فروری کو چھوڑ کر ہر مہینے بکوالی ہوئی ہے اور اب تک تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپے نکالے ہیں۔ یہ سال غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے اب تک کے بدترین سالوں میں سے ایک بن گیا ہے۔